کراچی: پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

0
khi police

کراچی: فیروز آباد کی حدود میں اے وی ایل سی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت محمد شہزاد اور شایان کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کار برآمد کر لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ کار تھانہ گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی تھی، ہلاک ملزمان کا ایک ساتھی ثاقب اس سے قبل بھی اے وی ایل سی کے ساتھ شہید ملت روڈ پر مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *