فلائی بغداد ایئر لائن پابندیوں کی فہرست سے خارج

واشنگٹن: امریکی حکومت نے فلائی بغداد ایئرلائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے فلائی بغداد اور عراق ایکسپریس پر عائد کی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلائی بغداد پر قدس فورس سے مبینہ روابط کا الزام تھا، امریکی محکمہ خزانہ نے فیصلے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی۔
